بیجنگ، 12 دسمبر (رائٹر) چین کے داخلی سلامتی کے سربراہ مینگ جیانگژو نے کہا کہ دہشت گردی کے خطرے سے بہتر طریقے سے نپٹنے کے لئے ملک کے مختلف خفیہ محکموں کے ذریعہ اطلاعات جمع کئے جانے اور ان کے باہمی تبادلہ کی صلاحیت بڑھانے کی ضرورت ہے۔
right;">مسٹر جیانگژو نے شنجیانگ صوبے کے دارالحکومت ارومکی میں کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تھوڑی کامیابی ملی ہے لیکن حالات اب بھی بہت سنگین ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خفیہ اطلاعات جمع کرنے کے عمل کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے تاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مدد مل سکے